کس باکس میں کار ہے؟ صرف 37فیصد افراد ہی درست جواب دے سکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 نومبر 2016 23:30

کس باکس میں کار ہے؟ صرف 37فیصد افراد ہی  درست جواب دے سکتے ہیں

ایک پزل نے لوگوں کو کافی پریشان کیا ہوا ہے، صرف ایک تہائی افراد ہی اس کا درست جواب دے سکے ہیں۔ ایک تصویر میں تین باکسز پر کار بنی ہوئی ہے۔ ہرباکس کے نیچے لکھا ہوا ہے کہ اس میں کار ہے یا نہیں ہے۔
پہلےباکس کے نیچے لکھا ہوا ہے کہ کار اس باکس میں ہے۔ دوسرے باکس پر لکھا ہوا ہے کہ کار اس باکس میں نہیں ہے اور تیسرے باکس پر لکھا ہے کہ کار پہلے باکس میں نہیں ہے تو پھر کار کس باکس میں ہے۔

(جاری ہے)


اس کو حل کرنے کےلیے ایک اصول یاد رکھیں کہ ان میں سے صرف ایک بیان ہی درست ہوگا۔
اس کا درست جواب باکس نمبر 2 ہے ۔ اگر کار پہلےباکس میں ہو تو اس کا مطلب ہوگا کہ باکس نمبر 1 اور باکس نمبر 2 پر لکھے ہوئے دونوں بیان درست ہیں۔ اس لیے جواب باکس نمبر 1 نہیں ہو سکتا۔ اگر کار باکس نمبر 3 میں ہو تو باکس نمبر 2 اور 3 دونوں کے بیان درست ہونگے۔اس لیے یہ تین میں بھی نہیں ہوسکتی۔ جب ہم باکس نمبر 2 میں کار کو دیکھتے ہیں تو صرف ایک بیان درست ہوتا ہےا ور دو غلط۔ اس لیے کار باکس نمبر 2 میں ہی ہو سکتی ہے۔

کس باکس میں کار ہے؟ صرف 37فیصد افراد ہی  درست جواب دے سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu