سب سے زیادہ پرامن اور پرتشدد ممالک۔ نئی فہرست جاری ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 5 نومبر 2016 21:37

سب سے زیادہ پرامن اور پرتشدد ممالک۔ نئی فہرست جاری ہوگئی

انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بوٹسوانا، کویت، مراکش، قازقستان، ویتنام، انگولا اور برکینا فاسو حیرت انگیز طور پر امریکا سے زیادہ پر امن ممالک ہیں۔
آئی ای پی کے گلوبل پیس انڈیکس میں 162 ممالک کو 23 طرح کے ڈیٹا کی بنیاد پر شامل کیا جاتا ہے۔اس انڈیکس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ فہرست میں کونسا ملک پرامن اور کون سا پرتشدد ہے۔

(جاری ہے)


اس فہرست کے مطابق یورپی ممالک سے سے زیادہ پرامن ہیں۔ فہرست کے مطابق آئس لینڈ سب سے زیادہ پرامن اور شام سب سے زیادہ پرتشدد ملک ہے۔ جنوبی ایشیا کے ممالک میں بھوٹان 13، نیپال 78، بنگلا دیش 83، سری لنکا 97، بھارت 141، پاکستان 153 اور افغانستان 160 نمبر پر ہیں۔دیگر ممالک میں امریکا 103، ایران 133، اسرائیل 144 اور برطانیہ 47 ویں نمبر پر ہیں۔
اس مکمل فہرست کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سب سے زیادہ پرامن اور پرتشدد ممالک۔ نئی فہرست جاری ہوگئی

Browse Latest Weird News in Urdu