آسٹریلوی شخص نے ڈاکو کو تیر اور کمان سے روکا مگر اسے ہی مقدمےکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 7 نومبر 2016 20:37

آسٹریلوی شخص نے ڈاکو کو تیر اور کمان سے روکا مگر  اسے ہی مقدمےکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

سڈنی۔ایک آسٹریلین شخص نے اپنے گھر میں گھس کر کار چرانے والے شخص کو روکنے کے لیے اس پر تیرچلا دیا مگر وہ چور تو بھاگ گیا اور اب اس شخص کو ہی مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایک 68سالہ شخص، جو اپنی بیوی کے ساتھ رہتا ہے، نے اپنی کار کو چور سے بچانے کےلیے اس پر کمان سے تیر چلا دیا، جوچور کے کولہے پر لگا۔

(جاری ہے)

چور کسی نہ کسی طرح وہاں سے بھاگ گیا مگر پولیس کا کہنا ہے ک آسٹریلیا کے تشدد کے خلاف سخت قوانین کے باعث مکان کے مالک سے تفتیش بھی ہوگی۔

آسٹریلیا میں تشدد کے خلاف قوانین اس قدر سخت ہیں کہ کوئی چوروں یا ڈاکوؤں پر بھی تشدد نہیں کر سکتا۔
چور کو نشانہ بنانے والا شخص مقامی آرچری کلب کا ممبر بھی ہے۔ اگرچہ آسٹریلیا میں تیر اور کمان ممنوعہ ہتھیار نہیں مگر اس شخص کوچور پر تیر چلانے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu