جرمنی میں نئی تقسیم۔ دیوار برلن سے بھی اونچی دیوار تعمیر کی جا رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 7 نومبر 2016 22:51

جرمنی میں نئی تقسیم۔ دیوار برلن سے بھی اونچی دیوار تعمیر کی جا رہی ہے

جرمنی میونخ میں 12 فٹ اونچی دیوار بنا رہا ہے۔ یہ دیوار میونخ میں مقیم مہاجرین اور جرمن عوام کے درمیان بنائی جا رہی ہے۔
12فٹ اونچی یہ دیوار دیوار برلن سے اونچی ہوگی۔ یہ دیوار بیوپرلاچ سڈ میں بنائی جا رہی ہے۔ اس دیوار کا مقصد 160 نوجوان مہاجرین کو مقامی آبادی سے دور رکھنا ہے۔

(جاری ہے)


مقامی آبادی نے مہاجرین کے شور اور برتاؤ سے تنگ آکر باقاعدہ عدالت میں درخواست دے کر یہ دیوار بنوائی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مہاجرین اس دیوار کو بھی کھیل کود یا دیگر مقاصد کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔
یہ دیوار 1989 میں گرائی گئی دیوار برلن سے اونچی ہے مگر مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیںِ ان کا مقصد صرف مہاجرین سے الگ ہونا ہے اور وہ اس پر خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu