سالوں پہلے گم ہونے والی انگوٹھی گاجروں کے ساتھ زمین سےنکل آئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 7 نومبر 2016 22:51

سالوں پہلے گم ہونے والی انگوٹھی گاجروں کے ساتھ زمین سےنکل آئی

گم شدہ انگوٹھی تلاش کرنا بھوسے کے ڈھیر سے سوئی تلاش کرنے کے برابر ہی ہے خاص طور پر جب تب انگوٹھی گھر سے باہر گم ہوئی ہو۔تاہم ایک شخص گم ہونے والی انگوٹھی پانے کے حوالے سے خاصا خوش قسمت رہا۔ زمین سے گاجر نکالتے ہوئے اس کی انگوٹھی بھی باہر نکل آئی۔
جرمنی کے مغربی ٹاؤن باد مونستررایفل میں 82 سالہ شخص کی شادی کی 50ویں سالگرہ کے بعد اُس کی انگوٹھی باغبانی کرتے ہوئے گم ہو گئی۔

(جاری ہے)


اس شخص کی بیوی نے اسے یقین دلایا کہ اُن کی انگوٹھی انہیں ضرور واپس ملے گی اور ایسا ہی ہوا۔3 سال کے بعد زمین سے گاجر نکالتے ہوئے اس کی انگوٹھی بھی نکل آئی۔ انگوٹھی دیکھ کر اس شخص کا کہنا تھا کہ سچ ہے جو بوؤ گے وہی کاٹو گے۔
بدقسمتی سے اس شخص کی بیوی کا 6 ماہ پہلے انتقال ہو چکا ہے،اس لیے اسے کبھی معلوم نہیں ہو سکے گا کہ اس کا انگوٹھی واپس ملنے کا یقین بالکل ٹھیک تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu