فیس بک گروپ میں گھر کا بنا کھانا فروخت کرنے پر خاتون گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر پیر 7 نومبر 2016 22:51

فیس بک گروپ میں گھر کا بنا کھانا فروخت کرنے پر خاتون گرفتار

ویسے تو فیس بک نے اپنے گروپس میں چیزیں فروخت کرنے کی سہولت دی ہوئی ہے مگر ماریزا ریولاس نامی خاتون کو فیس بک گروپ میں گھر کا بنا ہوا کھانا فروخت کرنے پر جیل ہو سکتی ہے۔
ماریزا ایک ایسے فیس بک گروپ میں شامل ہوئی جہاں سٹاکٹن، کیلیفورنیا کے لوگ کھانا پکانے کی تراکیب شیئر کرتے تھے۔ کبھی کبھار لوگ اپنا کھانا فروخت بھی کر دیتے تھے۔
اس گروپ میں ماریزا بھی کبھی کبھار اپنے کھانے فروخت کر دیتی تھی تاہم سان جواکوئن کاؤنٹی کے مطابق ایسا کرنا جرم ہے، جس میں ایک سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔


پچھلے سال دسمبر میں اس گروپ میں ایک انڈر کور تفتیشی افسر نے ماریزا سے رابطہ کیا اور اسےمشہور سی فوڈ کی ایک پلیٹ کا آرڈر دیا۔آرڈر پورا کرنے پر پولیس نے اسے بغیر اجازت کھانے کی چیزیں فروخت کرنے والی جگہ چلانے پر گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)


پولیس کی طرف سے اس سے پہلے بھی فیس بک گروپس میں کھانے کی چیزیں فروخت کرنے پر وارننگ دی جاتی رہی ہے مگرماریزا وہ پہلی عورت جس پر اس جرم میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ وہ اس وقت ضمانت پر رہا ہے اور اس نے گو فنڈ می پر ایک مہم شروع ہے۔ ماریزا اب لوگوں کی مدد سے اپنا ریسٹورنٹ کھولنا چاہتی ہے۔10ہزار ڈالر کی اس مہم میں اب تک 1400 ڈالر سے زیادہ رقم جمع ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu