سانپ کے کاٹنے سے کتا تو بچ گیا مگر سر کا سائز 3 گنا بڑھ گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 نومبر 2016 23:11

سانپ کے کاٹنے سے کتا تو بچ گیا  مگر سر کا سائز 3 گنا بڑھ گیا

فیئر مونٹ، ویسٹ ورجینیا کے جانوروں کے تحفظ کے مرکز میں موجود ایک کتا سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہے۔ اس کتے کو سانپ نے کاٹا تھا، جس کے باعث اس کے سائز عام کتے سے 3 گنا بڑھ گیا۔
پیٹ ہیلپرز انکارپورشن فیئرمونٹ نے لوگر نامی کتے کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کی ہیں۔ اس تصویر میں زہریلے سانپ کے کاٹنے کے باعث کتے کا سر بہت بڑھا ہوا دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


فیس بک پر لوگر کی جو تصاویر شیئر کی گئی ہیں ان میں حادثے کے ایک دن بعد کی تصاویر بھی ہیں، ان تصاویر میں لوگر کا چہر ہ پھر سے عام کتے جیسا ہے۔ جانوروں کےہسپتال میں ایک دن علاج کے بعد لوگر کی حالت کافی بہتر ہوگئی ہے۔
لوگر کو سانپ کاٹنے کا واقعہ ستمبر میں پیش آیامگر اس کی تصاویر اس وقت وائرل ہوئیں جب انہیں ریڈٹ پر پوسٹ کیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu