ظالم عورت نے بلیوں کو تالے میں بند کردیا۔ بلیوں نے بھوک سے ایک دوسرے کو ہی کھانا شروع کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 23 نومبر 2016 23:13

ظالم عورت نے بلیوں کو تالے میں بند کردیا۔ بلیوں نے بھوک سے  ایک دوسرے کو ہی کھانا شروع کر دیا

ایک ظالم عورت نے 14 بلیوں کو اپنے گھر میں تالے میں بند کردیا۔ بلیاں اتنے لمبے عرصے تک بند رہی کہ بھوک سے ایک دوسرے کو ہی کھانا شروع کر دیا۔
ایک ویڈیو فوٹیج میں جانوروں کے تحفظ کےلیے کام کرنے والوں کو ایڈیلیڈ ، آسٹریلیا کے ایک مکان میں گھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پورے میں میں گلی سڑی بلیاں پڑی ہیں تاہم 14 میں سے ایک بلی زندہ ہے۔

اصل میں زندہ بچنے والا ایک بلی کا بچہ ہے جس نے کہیں اوپر چڑھ کر اپنی جان بچائی ہے۔
مکان کی مالک عورت کے بارے میں بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ دماغی مریض ہے اور پورٹ ایڈیلیڈ مجسٹریٹ کورٹ اس پر جانور رکھنے پر پابندی بھی لگا چکی ہے۔

بچنے والے بلی کے بچے کو، جس کا نام ٹروپر رکھا گیا تھا، ایک دوسرے گھر نے اپنا لیا ہے.

Browse Latest Weird News in Urdu