عورت نے جہاز کا دروازہ کھولا اور باہر چھلانگ لگا دی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 29 نومبر 2016 23:22

عورت نے جہاز کا دروازہ کھولا اور باہر چھلانگ لگا دی

ہوسٹن کے جارج بش انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایک عورت نے جہاز کے ائیرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی دروازہ کھولا اور باہر چھلانگ لگا دی۔ خوش قسمتی سے یہ عورت شدید زخمی ہونے سے بچ گئی مگر پولیس نےا سے اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس کے علاوہ ایف بی آئی بھی اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)


نیو آرلینز سے ہوسٹن آنے والی یونائیٹڈ ائیر لائنز کی پرواز نے ائیر پورٹ پر لینڈ ہی کیا تھا کہ عورت دروازے پر گئی اور باہر چھلانگ لگا دی۔پولیس نے اسے روکا اور بعد میں ایف بی آئی نے بھی واقعے کی تحقیقات کی۔
عورت پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی مگر دماغی ہسپتال میں اس کا معائنہ ضرور ہو رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu