برطانوی حکومت کے 5 پاؤنڈ کے نئے نوٹ سے سبزی خور پریشان

Ameen Akbar امین اکبر منگل 29 نومبر 2016 23:22

برطانوی حکومت کے 5 پاؤنڈ کے نئے نوٹ سے سبزی خور پریشان

اگر آب سبزی خور ہیں تو برطانوی حکومت کے متعارف کرائے گئے نئے 5 پاؤنڈ کو مت کھائیے گا۔ اس نئے پولیمر کیش میں جانوروں سے حاصل کی گئی چربی بھی استعمال کی گئی ہے۔

(جاری ہے)


بنک آف انگلینڈ نے بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوٹوں میں چربی استعمال کی گئی ہے۔
نوٹوں میں چربی (سے بنے محلول) کے استعمال کی تصدیق ہونے پر برطانوی سبزی خوروں نے نوٹ تبدیل کرنے کے لیے آن لائن پٹیشن دائر کی ہے۔ اس پٹیشن پر اب تک 10 ہزار سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu