حیرت انگیز لڑکی جو کئی سالوں سے 6 ماہ تک سوتی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 29 نومبر 2016 23:23

حیرت انگیز لڑکی جو کئی سالوں سے  6 ماہ تک سوتی ہیں

ایک حیرت انگیز لڑکی ایک دو دن نہیں بلکہ 6 ماہ تک سوتی رہتی ہے۔ اسٹاک پورٹ سے تعلق رکھنے والی بیتھ گوڈیئر 16 سال کی تھی جب اسے پہلی بار نیند کا دورہ پڑا اور وہ 6 ماہ تک سوتی رہی۔ نیند کے اس دورے میں وہ 22 گھنٹے تو مکمل طور پر سوتی رہتی ہے تاہم 2 گھنٹے کے لیے جاگ کر کھانا وغیرہ کھاتی ہے۔ اس دو گھنٹے کے دوران بھی وہ مکمل طور پر خوابیدہ ہی دکھائی دیتی ہے۔

جب اسے پہلی بار نیند کا دورہ پڑا تو اس کی ماں سمجھی کہ شاید اس کے دماغ میں رسولی ہے یا اسے ہیمرج ہوگیا ہے تاہم ہسپتال میں کیے گئے تمام ٹسٹ تسلی بخش تھے۔
بیتھ کی بیماری سے ڈاکٹر حیران تھے مگر پھر ایک ڈاکٹر کو یاد آیا کہ اس کے ایک کولیگ نے اس طرح کےایک مریض کا علاج کیا تھا۔جس وقت بیتھ مانچسٹر میں رہتی تھی، اس کا ٹانسلز کا علاج ہوا تھا میڈیکل ٹیم کا خیال تھا کہ یہ بیماری اسی وجہ سے ہوئی ہے تاہم اب 22سالہ بیتھ برطانیہ کے اُن 100 افراد میں سے ایک ہے جنہیں Kleine-Levin سینڈروم (کے ایل ایس) تشخیص ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس بیماری کو عام طور پر Sleeping Beauty Sydrome بھی کہا جاتا ہے۔اس بیماری کو کافی پراسرار سمجھا جاتا ہے۔ اس کا ابھی تک کوئی باقاعدہ علاج یا اس کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکیں ہیں۔ صرف یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ بیماری اوسطاً 16سال کے نوجوانوں کو ہوتی ہےا ور 13سال تک رہتی ہے۔ یعنی اس بیماری کا شکار افراد اپنی جوانی کے بہترین سال سو کر گزار دیتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu