ٹائی ٹینک کیسے تباہ ہوا تھا؟ چینی نیا جہاز بنا کر دوبارہ تباہ کریں گے

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:51

ٹائی ٹینک کیسے تباہ ہوا تھا؟ چینی نیا جہاز بنا کر دوبارہ تباہ کریں گے

جلد ہی آپ حقیقت میں دیکھ سکیں گے کہ ٹائی ٹینک برفانی تودے سے کیسے ٹکرایا تھا؟
چینی کمپنی نے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں ہونے والی تقریب میں ٹائی ٹینک کی ہو بہو نقل بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔
چینی کمپنی سٹار انرجی انویسٹمنٹ گروپ سیچوان میں سیاحتی ریسورٹ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسی منصوبے کے تحت وہ ٹائی ٹینک کی نقل بنا کر حادثے کو دوہرائیں گے۔جہاز کی تباہی کے موقع پر 1997 میں بننے والی بلاک بسٹر فلم ٹائی ٹینک بھی دکھائی جائے گی۔اس منصوبے پر 1 ارب یوان(145.31 ملین ڈالر) خرچ ہونگے اور یہ 2017 کے آخر میں مکمل ہوگا۔
چینی کمپنی سیاحتی ریسورٹ میں ساحل بھی بنائے گی۔ریسورٹ میں 6D مووی تھیٹر، مغربی قلعوں اور چرچ کی نقل بھی ہوگی۔

Browse Latest Weird News in Urdu