جاپان کا انوکھا مندر، جہاں خوش قسمت بلیوں کے ایک ہزار مجسمے مہمانوں کا استقبال کرتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 6 دسمبر 2016 23:52

جاپان کا انوکھا مندر، جہاں  خوش قسمت بلیوں کے ایک ہزار مجسمے مہمانوں کا استقبال کرتے ہیں

ٹوکیو، جاپان کےایک مندر میں خوش قسمت بلیوں کے 1000 مجسمے مہمانوں کا استقبال کرتے ہیں۔گوٹوکوجی مندر میں 1000 خوش قسمت بلیوں کے مجسمے ہیں۔ یہ مجسمے سفید رنگ کی بلیوں کے ہیں، جن کا ایک پنجہ استقبال کرنے کے انداز میں بلند ہے۔

(جاری ہے)

یہ بلیاں مختلف سائز اور سٹائل کی ہیں لیکن سب میں سفید رنگ مشترک ہے اور سب کا دایاں پنجہ اٹھا ہوا ہے۔
ان بلیوں کے بارے میں بہت سی کہانیاں مشہور ہیں تاہم ایک مقامی فنکار نے پہلا مجسمہ اس مندر میں رہنے والی ٹاما بلی کے نام پر بنایا تھا، جن کی تعداد اب ایک ہزارسے بڑھ گئی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu