سوئیڈن میں دنیا کا پہلا مستقل برف کا ہوٹل کھلنے والا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 دسمبر 2016 23:49

سوئیڈن میں دنیا کا پہلا مستقل برف کا ہوٹل کھلنے والا ہے

دسمبر کے وسط میں سوئیڈن میں برف کا ایک ہوٹل کھلنے والا ہے۔ یہ ہوٹل کسی خاص سیزن میں نہیں بلکہ پورے سال ہی کھلا رہے گا۔
آئس ہوٹل 365 میں 55 کمرے ہونگے، جن میں 20 سوئٹس شامل ہیں۔ یہ ہوٹل ٹورن دریا کے 30ہزار لیٹر منجمد پانی سے بنایا گیا ہے۔
اس ہوٹل میں شمشی توانائی سے چلنے والا ایک ریفریجریٹر ہے ، جو برف جمانے اور ہوٹل کو منجمد رکھنے کے کام آتا ہے۔

(جاری ہے)


یہ ہوٹل 16دسمبر کو مکمل ہو جائے گا جبکہ مہمان ایڈوانس بکنگ کرا کر ہوٹل کے کھلتے ہی آرٹ اینڈ ڈیلکس سوئٹ میں ٹھہر سکیں گے۔
اس ہوٹل میں ٹھہرنے والے برف کے مجسمے بنا سکیں گے اور ٹورن دریا میں تیراکی کر سکیں گے۔ ہوٹل میں 9ممالک کے 40فنکاروں اور ڈیزائنروں کی بنائی برف کی آرٹ گیلری ہے۔ اس گیلری میں بنائے گئے فن پارے وقت کے ساتھ ساتھ پگھل جائیں گے اور ان کی جگہ مزید بنائے جائیں گے۔

سوئیڈن میں دنیا کا پہلا مستقل برف کا ہوٹل کھلنے والا ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu