نام تبدیل کرنے والے شخص کو سر پر سینگوں کے ساتھ تصویر بنوانے کی اجازت مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 دسمبر 2016 23:49

نام تبدیل کرنے والے شخص کو سر پر سینگوں کے ساتھ تصویر بنوانے کی اجازت مل گئی

پورٹ لینڈ، مین، امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنا نام تبدیل کرنے پر شناختی کارڈ کی نئی تصویر سر پر سینگ رکھ کر بنوائی ہے۔
پھیلان مونسونگ نے جون میں اپنا نام قانونی طور پر تبدیل کیا تھا۔ نام کی تبدیلی کے بعد اس نے نئے شناختی کارڈ کے لیے سر پر سینگ رکھ کر تصویر بنوائی۔

(جاری ہے)

اس نے اپنے مظاہر پرستانہ(Paganism) مذہبی عقائد کی بنا پر سر پر سینگ رکھ کر تصویر بنوائی تھی ۔

حکام نے اس کے کاغذات سیکریٹری آف سٹیٹ کے دفتر بھیج دئیے۔
مونسونگ کئی مہینوں کے بعد اپنے کارڈ کا سٹیٹس معلوم کرنے گیا تو اسے بتایا کہ حکام نے اس کی پچھلی تصویر کو مسترد کر دیا ہے، اسے سینگوں کے ساتھ نئی تصویر بنانی پڑے گی۔حکام کی طرف سے سینگوں کے ساتھ تصویر بنانے کی اجازت دینے پر مونسونگ نے فیس بک پر ”میں جیت گیا“ کا سٹیٹس بھی لگایاہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu