گھوڑے کے ساتھ فیس بک پر سیلفی پوسٹ کرتے ہی عورت پر گھوڑے رکھنے کی پابندی لگ گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 دسمبر 2016 23:57

گھوڑے کے ساتھ فیس بک پر سیلفی پوسٹ کرتے ہی عورت پر گھوڑے رکھنے کی پابندی لگ گئی

ایک عورت نے اپنے ہڈیاں نکلے ریس کے سابق گھوڑے کے ساتھ فیس بک پر سیلفی اپ لوڈ کی تو اس پر گھوڑے رکھنے کی پابندی لگ گئی۔
چارلوٹ میکپھرسن کا تعلق کڈرمنسٹر، ورچیسٹرشائر سے ہے۔ اس کی گھوڑے کے ساتھ تصاویر دیکھتے ہیں لوگوں نے آر ایس پی سی اے میں اس کے خلاف شکایت کر دی۔

(جاری ہے)


فیس بک پر پوسٹ ہونے والی تصاویر میں گھوڑے کی خراب حالت صاف دیکھی جا سکتی ہے۔ عدالت میں عورت نے جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے دو جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔
تصاویر میں جس گھوڑے کو دکھایا گیا ہے اس کا ریس میں نام ہوارے ابیے تھا مگر اسے تھور کے نام سے جانا جاتا ہے۔
برمنگھم مجسٹریٹ کورٹ نے 22 سالہ چارلوٹ پر 10سال کے لیے گھوڑے رکھنے پر پابندی لگا دی ہے۔ تھور کی دیکھ بھال اب ایک نیا مالک کرے گا.

گھوڑے کے ساتھ فیس بک پر سیلفی پوسٹ کرتے ہی عورت پر گھوڑے رکھنے کی پابندی ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu