معذورشخص نے دنیا کی پہلی مناسب قیمت کی سکوبا وہیل چیئر بنا لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:30

معذورشخص نے دنیا کی پہلی مناسب قیمت کی  سکوبا  وہیل چیئر بنا لی

ایک معذور سکوبا ڈائیور کا کہنا ہے کہ اس نے دنیا کی پہلی مناسب قیمت کی سیلف پروپلڈانڈر واٹروہیل چیئر بنائی ہے۔
51سالہ اگور سکیکیوچ اب اس وہیل چیئر کو بڑے پیمانے پر بنا کر فروخت کرے گا۔ اگور نے اس وہیل چیئر کو سب میرین وہیل چیئر کا نام دیا ہے۔ اگور نے حال ہی میں ایک فیکٹری کےساتھ معاہدہ کیا ہے جو اس وہیل چیئر کو بنائے گی۔سب میرین وہیل چیئر کو 70 ہزار روبل یا 860 پاؤنڈ میں فروخت کیا جائے گا۔

اگور جنوب مغربی روس کے علاقے روستو اوبلاسٹ کے شہر تاگانروگ میں رہتا ہے۔

(جاری ہے)


معذور برطانوی آرٹسٹ سو آسٹن نےبھی معذور افراد کے لیے انڈر واٹر وہیل چیئر بنائی تھی، جسے دنیا کی پہلی انڈرواٹر وہیل چیئر کہا جاتا ہے۔ تاہم اس کی بنائی ہوئی وہیل چیئر کی قیمت 6لاکھ روبل یا 7 ہزار 4 سو پاؤنڈ ہے۔
اگور نے اپنی سب میرین وہیل چیئر کو بنانے کے لیے دونوں پہیوں پر انجن لگائے ہیں جبکہ آکسیجن ٹینک کو وہیل چیئر کے پیچھے جگہ دی ہے۔
اگور 9 سالہ پہلے ایک مرض کی غلط تشخیص کی وجہ سے معذور ہوا تھا۔ ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ وہ مکمل طور پر مفلوج ہوجائے گا مگر اگور نے سب کے خیالات کو غلط ثابت کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu