گرائے گئے امریکی بمبوں کو مقامی افراد زیورات میں بدل کر منافع کما رہے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 13 دسمبر 2016 23:34

گرائے گئے امریکی بمبوں کو مقامی افراد زیورات میں بدل کر منافع کما رہے ہیں

امریکا نے لاؤس ، ویت نام میں 1964 سے 1973 تک اپنی خفیہ جنگ کے دوران 27 کروڑ بم پھینکے۔اس کا مطلب ہے کہ 9 سالوں تک ہر 8 منٹ بعد بم سے بھرا ایک جہاز گرایا گیا۔گرائے جانے والے بموں میں سے 8 کروڑ بم پھٹے ہی نہیں۔ یہ نہ پھٹنے والے 8 کروڑ بم اب تک موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ان بموں سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک نئی کمپنی ”آرٹیکل 22“ نے نیا اور منافع بخش طریقہ اختیار کیا ہے۔ آرٹیکل 22 مقامی کاریگروں کے ساتھ مل کر ان بموں سے زیورات بنا رہی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرح نہ صرف غریب گھرانوں کی آمدن میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اس سے بموں سے بھی چھٹکارا مل رہاہے۔

گرائے گئے امریکی بمبوں کو مقامی افراد زیورات میں بدل کر منافع کما رہے ..

Browse Latest Weird News in Urdu