دنیا کے قیمتی ترین پالتو جانوروں کی قیمتیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 14 دسمبر 2016 23:46

دنیا کے قیمتی ترین پالتو جانوروں کی  قیمتیں

کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ اسی لیے پالتو جانوروں کے شوقین اپنےپسندیدہ جانوروں کے لیے منہ مانگی قیمت دینے پر تیار ہوتے ہیں۔ بعض دفعہ تو یہ قیمتیں عام لوگوں کے گھروں، اچھی گاڑیوں یا ہیرے جواہرات سے بھی بڑھ کر ہوتی ہے۔ ذیل میں ایسے ہی پانچ قیمتی ترین جانوروں کی تفصیل ہے، جن کی قیمت واقعی حیران کن ہے۔

گھوڑا
2006 میں امریکا میں ریس میں دوڑنے والا ایک گھوڑا 1 ارب 67 کروڑ 67 لاکھ 20 ہزار روپے (16 ملین ڈالر) میں فروخت ہوا۔

گرین منکی نام کے اس گھوڑے کے ماں باپ بھی ریس کے چیمپئن تھے مگر افسوس کہ گرین منکی ایک ریس بھی نہ جیت سکا اور 4 سال بعد ریٹائر ہوگیا۔

تبتین ماسٹف(Tibetan Mastiff)
قیمتی جانوروں کی فہرست میں شامل دوسرے نمبر پر تبتین ماسٹف(ایک قسم کا بڑا کتا جس کے کان اور ہونٹ لٹکے ہوئے ہوتے ہیں) ہے۔

(جاری ہے)

چین میں یہ کتا 14کرو ڑ 96 لاکھ روپے (1.14 ملین پاؤنڈ) میں فروخت ہوا ہے۔



گائے
2013 میں کینیڈا نے تعلق رکھنے والے ایک سرمایہ کار نےMissy نام کی ایک گائے کو جو Holstein نسل سے تعلق رکھتی تھی، 12کروڑ 57لاکھ روپے(1.2 ملین ڈالر) میں سرمایہ کاری کی غرض سے خریدا۔یہ گائے بہت سے ایوارڈ جیت چکی تھی۔

کتا (لبراڈر)
ایک عام لبراڈر کتے کی قیمت 85ہزار سے سوا لاکھ تک ہوتی ہے مگر ایک شخص نے اس قیمت کو 18ہزار فیصد تک بڑھا دیا۔

ایک امریکی سر لینسیلوٹ کا لبراڈر جب 2012 میں اچانک مرگیا تو اس نے اور اس کی بیوی نے فیصلہ کیا کہ انہیں اپنے مرحوم کتے جیسا کتا ہی لینا ہے۔ جس کے بعد انہوں نےا پنے مرحوم کتے کا کلون تیار کرایا۔اس کلون پر 1 کروڑ 62 لاکھ روپے (1لاکھ 55ہزار ڈالر) خرچ ہوئے۔

سفید شیر
شیروں کی ایک انتہائی نایاب نسل سفید شیر ہے۔ یہ جنوبی افریقا کے کروگر نیشنل پارک میں پائے جاتے ہیں۔ خیال ہے کہ جنگلوں میں ان کی تعداد صرف 300 ہے۔عام طور پر ایک سفید شیر کی قیمت 1کروڑ38لاکھ (105000پاؤنڈ) تک ہو سکتی ہے۔

دنیا کے قیمتی ترین پالتو جانوروں کی  قیمتیں
تبتین ماسٹف

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu