وہ سات موجد جو اپنی ہی ایجادات کےباعث ہلاک ہوئے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 14 دسمبر 2016 23:49

وہ سات موجد جو اپنی  ہی ایجادات کےباعث ہلاک ہوئے

فرانسس ایڈگر سٹینلے(سٹینلے موٹر کیرج کمپنی)
1896 میں فرانسس ایڈگر سٹینلے نے سٹینلے سٹریمرآٹو موبائل ایجاد کی۔1918 میں ایک موڑ مرتے ہوئے ، ایک ایکسیڈنٹ کے دوران وہ اسی گاڑی میں مرا۔

ولیم بلاک (پرنٹنگ پریس)
جدید اخباری پرنٹنگ پریس کی ایجاد کےد وران پر یس ولیم کے پاؤں پر گرا جو گنگرین کا باعث بن گیا۔ پاؤں کو جسم سے الگ کرنے کےلیے سرجری کی جارہی تھی اور اسی سرجری کے دوران ولیم کی موت واقع ہو گئی۔



تھامس اینڈرویوز (ٹائی ٹینک)
جب مشہور زمانہ بحری جہاز ڈوبا تو جہاز کا ڈیزائنر تھامس اینڈاروئیڈ بھی اس میں سوار تھا۔جہاز ڈوبا تو تھامس لوگوں کی کشتیوں میں سوار ہونے میں مدد کرتا رہا، انہیں لائف جیکٹس دیتا رہا ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ جہاز کے فرسٹ کلاس سموکنگ روم میں بیٹھ گیا اور ایک تصویر دیکھنے لگا۔ جہاز ڈوبا تو وہ اسی کمرے میں تھا۔



ہنری سمولنسکی ہال بلیک (فلائنگ فورڈ پنٹو)
ہنری نے ایک کار ایو میزر ایجاد کی تھی۔ ہال بلیک نے فلائنگ کار بنائی تھی جس کے پر الگ ہو جاتے تھے۔ٹسٹ فلائٹ کے دوران گاڑی کے پر فضا میں ہی الگ ہوگئے اور اس میں سوار دونوں افراد مرگئے۔

اوٹولیلینتھل(ہینگ گلائیڈر)
اوٹو وہ پہلا شخص تھا جس نے ہینگ گلائیڈر سے پہلی بار محفوظ انداز میں گلائیڈنگ کی۔

اوٹو ہینگ گلائیڈ سے 2000 پروازیں کامیابی سے مکمل کر چکا تھا مگر آخری پرواز میں اپنا کنٹرول کھو بیٹھا۔ زمین پر گرنے سے اس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی، جو اس کی موت کا باعث بنی۔

میری کیوری (ریڈیو ایکٹیویٹی)
میری کیوری نے ریڈیم اور پولونیم دریافت کیا۔ میری کیوری نے ہی ریڈیو ایکٹویٹی کی اصطلاح متعارف کرائی۔انہوں نے سائنس کی الگ الگ کیٹیگری میں دو مختلف انعامات حاصل کیے۔

اُن کی بہت سی تحقیقات ایسی تھی، جس میں وہ براہ راست ریڈی ایشن کی زد میں بھی آئیں۔ اسی وجہ سے 1934 میں انہوں نے کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر وفات پائی۔

فرانز رچرٹ( کپڑے کا پیراشوٹ)
فرانز ایک فرانسیسی درزی تھا۔ اس نے کپڑے کا پیرا شوٹ ایجاد کیا۔وہ اس کا کا تجربہ کرنا چاہتا تھا۔ پولیس نے اسے تجربے کی اجازت دے دی۔ پولیس کا خیال تھا کہ وہ خود جمپ لگانے کی بجائے ڈمی استعمال کرےگا۔تاہم فرانز نے یہ تجربہ خود پر کیا اور پیراشوٹ کی مدد سے ایفل ٹاور سے چھلانگ لگا دی جو اس کی موت کا باعث بنی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu