پائلٹ نے سخت برف پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران 3ٹکڑے ہونے والے جہاز کے تمام مسافروں کو بچا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 20 دسمبر 2016 23:54

پائلٹ نے سخت برف پر  ہنگامی لینڈنگ کے دوران 3ٹکڑے ہونے والے جہاز کے تمام مسافروں کو بچا لیا

ایک پائلٹ نے کامیاب ہنگامی لینڈنگ کر کے جہاز کے تمام مسافروں کو بچالیا حالانکہ ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں جہاز کے تین ٹکڑے ہوگئے۔کامیاب ہنگامی لینڈنگ پر پائلٹ کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔
IL-18روسی محکمہ دفاع کا جہاز تھا۔ شمال مشرقی روس میں سخا جمہوریہ میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران جہاز کے پر ٹوٹ گئے تھے۔حادثے کے بعد ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ جہاز میں سوار صرف 9افراد بچے ہیں تاہم بعد میں آنے والی اطلاعات سے پتا چلا کہ سب مسافر محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)


44سالہ پائلٹ آندرے لوگوینو کا تعلق یاکاٹرنبرگ سے ہے۔ آندرے نے جس وقت سخت برف پر ہنگامی لینڈنگ کی اس وقت جہاز کے بائیں انجن میں آگ لگی ہوئی تھی۔ یہ جہاز اپنی منزل مقصود سے صرف 18 میل دور خراب ہوا تھا ۔
ابھی حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت موسم بالکل ٹھیک تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاز کے خراب ہونے کی وجہ فیول سسٹم کی خرابی یا تیز ہوا ہو سکتی ہے۔
ہنگامی سروسز کے ترجمان نے پائلٹ کےحوالے سے کہا ہے کہ اس نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu