فلاڈیلفیا کی خاتون کو اوبر ٹیکسی سروس پر سواری کرنا 28 لاکھ میں پڑ گیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:53

فلاڈیلفیا کی خاتون کو اوبر ٹیکسی سروس پر سواری کرنا 28 لاکھ میں پڑ گیا

فلاڈیلفیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2016ء) فلاڈیلفیا کی خاتون کو اوبر ٹیکسی سروس پر سواری کرنا اس وقت مہنگا پڑا جب اسے 28 لاکھ کر بل بھیجا گیا اور اس کا بینگ اکاونٹ بند ہو گیا۔

(جاری ہے)


تفصیلات کے مطابق اوبر ٹیکسی سروس کے مطابق بلنگ سسٹم میں خرابی کے بعد ایک خاتون کا بل 28 لاکھ بن گیا ، جس کے بعد اوبر نے بینگ اکاونٹ سے اتنی بڑی رقم کاٹنی چاہی تو بینک والوں نے اکاونٹ سے رقم منتقلی کو روک دیا۔

خاتون کے مطابق اسے اوبر ٹیکسی سروس سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ آپ کا بینک اکاونٹ ہیک ہو گیا ہے ، تاہم کچھ دن بعد ہی ایک اور ای میل موصول ہوئی جس میں معذرت کی گئی اور بتایا گیا کہ ٹیکسی سروس کے بلنگ سسٹم میں خرابی کے باعث ایسا واقعہ پیش آیا۔اوبر ٹیکسی سروس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سسٹم کی خرابی پر کام کر رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu