12 فٹ لمبے اژدھے کو چھپنے کے لیے جگہ بھی ملی تو واشنگ مشین میں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:24

12 فٹ لمبے اژدھے کو چھپنے کے لیے جگہ بھی ملی تو واشنگ مشین میں

تصور کریں کہ آپ واشنگ مشین کا دروازہ کھولیں اور اندر 12 فٹ لمبا اژدھا آپ پر حملہ آور ہونے کی تیار بیٹھا ہو۔ واشنگ مشین میں 12 فٹ کے اژدھے کا تصور کرتے ہوئے بھی شاید مشکل پیش آئے مگر چاچوئنگساؤ، تھائی لینڈ کے ایک شخص کے ساتھ ایسا حقیقت میں ہو چکا ہے۔
48سالہ کورنچارون رویکچائی نے اپنی واشنگ مشین کو کھولا تو اسے دل کا دورہ پڑتے پڑتے رہ گیا۔

(جاری ہے)

کورنچارون کا کہنا ہے کہ مشین میں پہلے ہی کچھ خرابی تو تھی مگر یہ خرابی ہو سکتی ہے، اس نے سوچا بھی نہ تھا۔ کورنچارون کا کہنا ہے کہ میں نے جیسے ہی واشنگ مشین کا دروازہ کھولا مجھے لگا مجھے دل کا دورہ پڑ جائے گا۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے مشین کے اندر ایک بڑا اژدھا نظر آیا۔ اس نے اس سے پہلے اتنا بڑا اژھا نہیں دیکھا تھا۔کورنچارون نے اژدھے کو دیکھتےہی فوراً ہی واشنگ مشین کا دروازہ بند کیا اور محکمہ جنگلی حیات کےاہلکاروں کو فون کر دیا۔ 30 منٹ بعد محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار آئے اور12فٹ لمبے اس اژدھے کو واشنگ مشین سے نکال کر لےگئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu