انگلینڈ میں میری جوانا کے پودوں کو ہی کرسمس ٹری بنا دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 26 دسمبر 2016 13:00

انگلینڈ میں میری جوانا کے پودوں کو ہی کرسمس ٹری بنا دیا گیا

گلوسٹرشائر، انگلینڈ ۔ پولیس آفیسرز نے منشیات کے لیے ایک جگہ چھاپا مارا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ وہاں میری جوانا کے پودوں کو کرسمس ٹری کی شکل میں سجایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


بدھ کو گلوسٹرشائر پولیس نے چیلٹنہام کے ایک گھر میں چھاپہ مارا تو انہیں منشیات کے پودوں کے ایک چھوٹے سے فارم کے ساتھ ساتھ ایک سجا ہوا کرسمس ٹری بھی ملا۔ یہ کرسمس ٹری میری جوانا کے پودوں سے بنایا گیا تھا۔
پولیس نے ایک جوڑے کو منشیات کاشت کرنے کے شبے میں حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس کرسمس ٹری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ آپ کا روایتی کرسمس ٹری نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu