نئے سال پر دنیا کے سب سے موٹے شخص کا بڑا عزم۔ آدھا وزن کم کرے گا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 26 دسمبر 2016 22:20

نئے سال پر دنیا کے سب سے موٹے شخص کا بڑا عزم۔ آدھا وزن کم کرے گا

میکسیکو سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے موٹے شخص نے ڈاکٹروں کو اپنے نئے سال کے عزائم بتا دئیے ہیں۔ 590 کلوگرام(1300پاؤنڈز) وزنی شخص کا کہنا ہے کہ نئے سال میں وہ اپنا وزن آدھا کرے گا۔
جوان پیڈرو ذیابیطیس اور بلند فشار خون کے ساتھ ساتھ دیگر کئی بیماریوں کاشکار بھی ہے۔ان بیماریوں سے چھٹکارا پانے کے لیے بھی جوان پیڈرو کو اپنا وزن کم کرنا پڑے گا۔


ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طبی پیچیدگیوں کے باعث وہ دو مرتبہ جوان پیڈرو کی سرجری کریں گے۔یہ سرجری چھ ماہ کے وقفے سے کی جائیں گی۔

(جاری ہے)


پہلی سرجری میں ڈاکٹر مریض کا معدہ تین چوتھائی کم کریں گے۔اس کے بعد دوسری سرجری میں باقی رہ جانے والے معدے کو کچھ حد تک بلاک کر دیا جائے گا، جس سے کم کھانا کھا کر بھی مریض بھوکا محسوس نہیں کرے گا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ جوان پیڈرو کی آنتوں کی سرجری بھی کریں گے۔


ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے آپریشن میں جوان کا وزن 59 کلو تک کم کر دیں گے جس سے اسکے موٹاپے کیو جہ سے لاحق ہونے والے کینسر کا شکار ہونے کا خطرہ 52 فیصد کم ہو جائے گا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جوان اپنے جسم کا آدھا وزن کم کر سکتا ہے۔جوان کا بھی کہنا ہے کہ وہ آہستگی سے اسے ضرور کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu