پالتو جانوروں کی جنت میں کتوں اور بلیوں کے لیے وی آئی پی پروٹوکول

Ameen Akbar امین اکبر پیر 26 دسمبر 2016 22:45

پالتو جانوروں کی جنت میں کتوں اور بلیوں کے لیے وی آئی پی پروٹوکول

ایمرجنسی ویٹرنری کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے ویٹس ناؤ(Vets Now) نے وی آئی پی پیٹ ہیون (VIP Pet Heaven) نائٹ پر کتے اور بلیوں کو ایک رات کے لیے وی آئی پی پروٹوکول دیا۔
ادارے کے اس اقدام کا مقصد لوگوں میں کرسمس کے موقع پرپالتو جانوروں کو لاحق خطرات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس مہم میں لوگوں کو بتایا گیا کہ کس طرح کرسمس کے موقع پر جانوروں کو گفٹ کھانے سےروکا جا سکتا ہے۔ 50 لاکھ افراد ایسے ہیں جو کرسمس کے موقع پر اپنے جانوروں کو چاکلیٹ اور دوسری چیزیں کھلاتے ہیں جو اُن کے لیے کافی خطرناک ہوتی ہیں۔
ویٹس ناؤ نے پیٹ ہیون میں کتوں اور بلیوں کی تواضع اُن کے لیے محفوظ مگر بہترین کھونوں اور مشروبات سے کی۔

Browse Latest Weird News in Urdu