بیجنگ کا نیا کے ایف سی سٹور آپ کے چہرے کو سکین کرکے کھانے کی تجاویز دے گا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 26 دسمبر 2016 23:51

بیجنگ کا نیا  کے ایف سی سٹور آپ کے چہرے کو سکین کرکے کھانے کی تجاویز دے گا

بیجنگ، چین میں کے ایف سی نے چینی سرچ انجن بیڈو کے تعاون سے منصوعی ذہانت استعمال کرنے والا ایسا زبردست سٹور بنایا ہے جو صارفین کے چہرے کو سکین کر کے انہیں کھانے کی تجاویز دے سکتا ہے۔
اس سٹور میں صارفین داخل ہونے کے بعد سکینر میں اپنا چہرہ سکین کرتے ہیں ، جس کے بعد کمپیوٹر کھانا کھانے والے شخص کے چہرے، جنس، عمر اور موڈ کی شناخت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر صارفین کو کھانے کی تجویز دی جاتی ہے۔
بیڈو کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر 20 سال کے لڑکوں کو لنچ میں کرسپی چکن ہیمبرگر، روسٹڈ چکن ونگزز اور کوک تجویز کرسکتا ہےجبکہ 50سال کی خواتین کو ناشتے میں دلیہ ، سویا بین دودھ وغیرہ کی تجویز دی جاتی ہے۔
کے ایف سی کے اس سٹور کا کمپیوٹر سٹور میں باربار آنے والوں کو بھی شناخت کر سکتا ہے اوراسے یہ بھی پتا ہوتا ہے کہ اس شخص نے پچھلی بار کس چیز کا آرڈر دیا تھا، جس کی بنیاد پر ہی اسے کھانے کی تجویز دی جاتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu