چینی شخص انجانے میں 25سالوں سے ہینڈ گرینڈ سے اخروٹ توڑ رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 27 دسمبر 2016 18:30

چینی شخص انجانے میں 25سالوں سے ہینڈ گرینڈ سے اخروٹ توڑ رہا ہے

سانشی، چین سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اس وقت حیران رہ گیا جب اسے معلوم ہوا کہ جس چیز سے وہ 25 سالوں سے اخروٹ توڑ رہا ہے وہ ہینڈ گرینڈ ہے۔
انکانگ شہر سے تعلق رکھنے والے ران نام کے شخص نے مقامی رپورٹروں کو بتایا کہ وہ 25 سالوں سے ہینڈ گرینڈ کی مدد سے اخروٹ توڑ رہا تھا مگر اسے معلوم ہی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اس ماہ کے شروع میں نے بارودی مواد سے متعلق حفاظتی بروشر پڑھا تو اسے بھی اپنے اخروٹ توڑ اوزار کے باوردی ہونے کا اندازہ ہوا۔


ران نے اپنے ہینڈ گرینڈ کو پولیس کے حوالے کر دیاہے۔ پولیس تجزیہ کر رہی ہے کہ یہ ہینڈ گرینڈ اب بھی خطرناک ہے یا نہیں۔ پولیس کےمطابق اس گرینڈ کی پن نکلی ہوئی ہے اور یہ 1960 کی دہائی میں بنایا گیا تھا۔
ران کا کہنا ہے کہ اسے یہ ہینڈگرینڈ 1991 میں کسی نے تحفے میں دیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu