طلباء کے نازی کاسٹیوم پہننے پر سکول کے پرنسپل کو استعفیٰ دینا پڑگیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 27 دسمبر 2016 19:24

طلباء کے نازی کاسٹیوم پہننے پر سکول کے پرنسپل کو استعفیٰ دینا پڑگیا

تائیوان کے ایک ہائی سکول میں ہونے والی نازی ریلی کا انجام کچھ زیادہ اچھا نہیں ہوا۔ اس ریلی کی وجہ سے تائیوان کے شہر ہسینچو کے کوانگ فو ہائی سکول کےپرنسپل کو استعفیٰ دینا پڑ گیا۔ سکول میں ہونے والی کرسمس پریڈ کے موقع پر سکول کےطلباء نے سیاہ نازی وردیاں پہنی ہوئی تھیں اور سواستیکا کے نشان والے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔
اس ریلی کی تصاویر جلد ہی وائرل ہوگئیں اور سکول کی انتظامیہ پر تنقید بھی شروع ہوگئی۔


پرنسپل کا کہنا تھا کہ بطور معلم ہمیں اپنے طلباء کو اچھی باتیں سکھانی چاہیے اور اپنی ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔ پرنسپل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس واقعے میں ملوث افراد کی فہرست تیار کر لی ہے۔ وہ طلباء کو الزام نہیں دیں گے کیونکہ اُن پر اس حوالے سے پہلے ہی بہت دباؤ ہے۔

(جاری ہے)

پرنسپل کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی ذمہ داری لیتےہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں اور انہیں حکام کی طرف سے دی جانے والی سزا بھی قبول ہوگی۔


اس سے پہلے سکول کے تاریخ کےا ستاد نے بتایا تھا کہ سکول کےقیام کےدن کو منانے کے لیے انہوں نے تاریخی حوالے سے ایک تقریب منعقد کرنے کا سوچا تھا۔ اس حوالے سے جب طلباء سے رائے شماری کے ذریعے رائے لی گئی تو اکثریت نے ہٹلر کی نازی یونیفارم میں پریڈ کرنے کا مشورہ دیا۔ اس پر استاد نے طلباء کو متوقع رد عمل کے بارے میں بھی بتایا گیا اور دوبارہ رائے شماری کرائی گئی۔

استاد نے تجویز دی تھی کہ وہ عرب تہذیب کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کریں گے مگر طلباء کی اکثریت نے دوسری بار بھی نازی یونیفارم کو ہی چنا۔ استاد نے اعتراف کیا کہ انہیں اس تجویز کو فوراً ہی مسترد کر دینا چاہیے تھا۔
پریڈ کی تصاویر وائرل ہوتے ہیں تائیوان میں موجود جرمن اور اسرائیلی سفارتی عملے نے اس پر شدید تنقید کی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu