بوتاؤشی۔ ایک دلچسپ مگر خطرناک جاپانی کھیل

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 30 دسمبر 2016 23:54

بوتاؤشی۔ ایک دلچسپ مگر خطرناک جاپانی کھیل
بوتاؤشی(Bo-taoshi) جاپان کا ایک مقبول کھیل ہے۔ اسے بھرپور انداز میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی جاپان کے کیڈٹ کھیلتے ہیں۔ اس کھیل میں کھلاڑیوں کی تعداد 150 ہوتی ہے۔ یہ 150 افراد دو ٹیموں پر مشتمل ہوتے ہیں یعنی ہر ٹیم میں 75 افراد ہوتے ہیں۔ دو میں سے ایک ٹیم حملہ کرتی ہے اور دوسری ٹیم دفاع کا کام کرتی ہے۔ اس حملے اور دفاع میں دونوں کے درمیان اچھی خاصی لڑائی بھی ہوتی ہے۔

حملہ کرنے والے کھلاڑیوں کا اصل مقصد میدان میں کھڑے بڑے پول کو ایک جانب جھکانا ہوتا ہے جبکہ دفاع کرنے والی ٹیم ہر صورت میں دوسری ٹیم کو پول سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اگر حملہ کرنے والی ٹیم پول کو 30 ڈگری تک جھکا دے تو وہ جیت جاتی ہے۔ بڑا پول زمین میں گڑا ہوا نہیں ہوتا بلکہ دفاع کرنے والی ٹیم اسے سیدھا پکڑے ہوئے ہوتی ہے جبکہ اس پول پر سب سے اوپر بیٹھا ہوا شخص اسے سیدھا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

حملہ آوروں کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی بھی طرح پول پر موجود ایک شخص کو نیچے گرا دیں ، جس کے بعد پول جھکانا آسان ہوجاتا ہے۔حملہ آوروں کو 2 سے 3 منٹ کے درمیان ہی پول کو 3 سیکنڈ کے لیے 30 ڈگری تک جھکانا ہوتا ہے، جس میں ناکامی پر حملہ آور ہار جاتےہیں۔ جاپان میں یہ کھیل گزشتہ 50 سالوں سے کھیلا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu