شرارتی شخص نے ہالی وڈ کے نشان کو ہالی ویڈ میں بدل دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 1 جنوری 2017 23:27

شرارتی شخص نے ہالی وڈ کے نشان کو ہالی ویڈ میں بدل دیا

نئے سال کی پہلی صبح جب لاس اینجلس کے لوگ جاگے تو ہالی وڈ کے مشہور زمانہ نشان کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کسی نے کیلیفورنیا میں تفریحی مقاصد کے لیے ماریجوانا کے استعمال کے قانونی ہونے پر Hollywood کو Holleyweed کر دیا۔

(جاری ہے)


نگرانی کے کیمرے کے مطابق سپاہ لباس میں ملبوس ایک شخص نے رات تین بجے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ لگا کر او کے نشان کو ای میں تبدیل کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ فوٹیج کو دیکھ کر شرارت کرنے والے کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔
حکام کے مطابق نشان کو دن 2 بجے تک درست کر دیا گیا تھا۔اس سے پہلے بھی کئی بار اس نشان کو تبدیل کیا جا چکا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu