دنیا کا معمر ترین شخص اپنی 146 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔صبر ہی طویل زندگی کا راز ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 جنوری 2017 19:26

دنیا کا معمر ترین شخص اپنی 146 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔صبر ہی طویل زندگی کا راز ہے

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کا معمر ترین آدمی ہے۔اس نے حال ہی میں اپنی 146 ویں سالگرہ منائی ہے۔ مباہ گوتھو کا تعلق صوبہ وسطی جاوا کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے۔شناختی کاغذات کے مطابق وہ 31 دسمبر 1870 کو پیدا ہوا۔ انڈونیشیا کے ریکارڈذ آفس نے اس کے کاغذات کی درستی کی تصدیق کی ہے۔
اگر یہ واقعی درست ہے تو مباہ گوتھو سب سے زیادہ عمر پانے والا شخص ہے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ جینی کالمنٹ کے پاس ہے جس نے 122 سال کی عمر میں وفات پائی۔گوتھو نے اپنی 146 ویں سالگرہ اپنے پوتوں اور اُن کے بچوں کے ساتھ منائی۔سالگرہ مناتے ہوئے گوتھو نے سالگرہ کا گانا بھی گایا اور ایک ہی پھونک میں تمام موم بتیوں کو بجھا دیا۔ایک بار گوتھو سے اس کی لمبی زندگی کا راز پوچھا گیا تھا تو اس نے بتایا تھا کہ اس کی طویل عمر کا راز صبر ہے۔

(جاری ہے)

گوتھو کا کہنا ہے کہ اس نے 1992 میں مرنے کی تیاری شروع کر دی تھی۔ اس نے اپنی قبر کے لیے کتبہ بھی خود بنایا ہے تاہم 24 سال بعد بھی وہ زندہ ہے۔
اگرچہ انڈونیشیا کے سرکاری ذرائع گوتھو کی تاریخ پیدائش 31 دسمبر 1870 ہونے کی تصدیق کرتے ہیں، تاہم آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہ ہونے کے باعث اس کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔
مباہ گوتھو کے علاوہ بہت سے ایسے افراد ہیں جنہوں نے جینی کالمیٹ سے زیادہ معمر ہونے کا دعویٰ کیا مگر کاغذات کی تصدیق نہ ہونے کے باعث اُن کا دعویٰ قبول نہیں کیا گیا۔
نائیجیرئن جیمز اولوفنٹئی کا دعویٰ ہے کہ اس کی عمر 171 سال ہے۔ جبکہ ایتھوپیا کا دھاقابو اپنی عمر 163سال بتاتی ہے۔

دنیا کا معمر ترین شخص اپنی 146 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔صبر ہی طویل زندگی ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu