یوٹیوب پر ماہانہ 10 کروڑ روپے والا 5 سالہ بچہ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 جنوری 2017 02:28

یوٹیوب پر ماہانہ 10 کروڑ روپے والا 5 سالہ بچہ

ریان زیادہ ذہین نہیں بلکہ ایک عام 5سالہ بچہ ہے۔ عام بچوں کی طرح اسے بھی کھلونا کاروں سے کھیلنا، ٹرائی سائیکل کی سواری کرنا اور واٹر سلائیڈ پر پھسلنا پسند ہے۔ریان کی ماں بھی اس کی زندگی کے اہم لمحات کو فلم بند کرتی ہے اور یوٹیوب پر ڈالتی ہے۔ ریان کا پسندیدہ کام کھلونوں پر تبصرے کرنا ہے۔ اس کے یہ تبصرے دنیا بھر کے بچوں میں مقبول ہے۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریان کے چینل کے سبسکرائبر زکی تعداد 58 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ اس کی ویڈیوز 9 ارب سے زیادہ بار دیکھی جا چکی ہیں۔


ریان کی فیملی نے اس کا چینل 2015 میں بنایا۔ شروع میں ریان کی ویڈیو دیکھنے والے کچھ زیادہ لوگ نہیں تھے مگر 4 ماہ بعد اس کے سبسکرائبر اور ویوز کی تعداد تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)


ریان کا یہ چینل اتنا مشہور ہوا کہ ریان کی ماں، جس نے اب تک اپنا نام ظاہر نہیں کیا، نے اپنی ہائی سکول میں کیمسٹری ٹیچر کی ملازمت چھوڑ دی اور فل ٹائم یوٹیوب ویڈیوز بنانے لگی، جس سے ریان کو لاکھوں ڈالر ملنے لگے۔


ریان کی ویڈیو امریکا اور دنیا بھر میں اتنی مقبول ہوئیں کہ پچھلے 18 ہفتوں سے Ryan ToysReview چینل امریکا میں سب سے مقبول اور دنیا بھر میں دوسرا سب سے زیادہ مقبول چینل ہے۔ریان کے چینل کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی ایک مہینے کی آمدن ایک ملین ڈالر ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu