ٹی وی ریمورٹ چوری کرنے پر امریکی شخص کو 22 سال قید کی سزا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 جنوری 2017 14:41

ٹی وی ریمورٹ چوری کرنے پر امریکی شخص کو 22 سال قید کی سزا

امریکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جنوری 2017ء): ٹی وی کا ریمورٹ چوری کرنے پر ایک امریکی شخص کو 22 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ ایرک بیمول نے گذشتہ سال اگست میں ٹی وی کا ریمورٹ چُرایا تھا جس پر ایرک کو عدالت نے دو دہائیوں سے بھی زائد قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

شکاگو کے سکیورٹی حکام نے بتایا کہ ایرک نے ریمورٹ چوری کرنے کے بعد راستے میں اپا ایک دستانہ پھینکا تھا جس پر لگے انگلیوں کے نشانات سے ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا اور ریاستی ڈیٹا بیس میں موجود ایرک کے ڈی این اے سے یہ سیمپل میچ ہو گیا جس کے بعد ایرک کو گرفتار کیا گیا۔

مجرمانہ تاریخ پر ایرک کو 30 سال قید کی سزا ہونا مقصود تھی، جبکہ اس سے قبل بھی ایرک کو عدالت میں نازیبا زبان استعمال کرنے پر 6 ماہ قید کیا گیا تھا۔ اٹارنی کا کہنا تھا کہ چُرائی گئی کسی بھی چیز کی قیمت کم ہونے کے باوجود ایرک نے نتائج کی پرواہ کیے بغیر بارہا قانون کو ہاتھ میں لینے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی ہے جس پر اسے 22 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu