بوڑھی خاتون نے مدد کے لیے غلط نمبر ملایا مگر نمبر بالکل ٹھیک جگہ مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 جنوری 2017 23:59

بوڑھی خاتون نے مدد کے لیے غلط نمبر ملایا مگر نمبر بالکل ٹھیک جگہ مل گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ اوٹاہ کی 80 سالہ عورت زمین پر گری تو اٹھ نہ سکی۔ کئی گھنٹے اس طرح رہنے کے بعد اس نے اپنے بیٹے کا فون نمبر ملایا مگر غلطی سے اس سے غلط نمبر ڈائل ہوگیا تاہم یہ غلط نمبر بالکل ٹھیک جگہ جا کر ملا تھا۔

(جاری ہے)

ڈیلی ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق ہیلن جونسن نے اپنے بیٹے کو کال کرنے کے لیے نمبر ملایا مگر غلطی سے پولیس آفیسر کا نمبر مل گیا۔ ویسٹ ویلی سٹی پولیس آفیسر ڈانا پگمائر نے عورت کو فون پر ہی رکھا اور اس کے لیے مدد بھیج دی۔ وہ اس وقت تک فون لائن پر رہا جب تک طبی عملہ عورت کے گھر نہ پہنچ گیا۔ ہیلن کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اس پولیس آفیسر کی مشکور ہے جس نے غلط نمبر ملنے پر بھی اس کی مدد کی۔

Browse Latest Weird News in Urdu