سانپ لڑکی کے نام سے مشہور، عجیب وغریب بیماری کا شکار لڑکی کی جلد ہر دو ماہ بعد اترجاتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 29 جنوری 2017 23:48

سانپ لڑکی کے نام سے مشہور، عجیب وغریب بیماری کا شکار لڑکی کی جلد ہر دو ماہ بعد اترجاتی ہے

انسانی سانپ یا سانپ لڑکی کےنام سے مشہور ایک نوجوان لڑکی کی جلد ہر ڈیڑھ سے دو ماہ بعد اتر جاتی ہے۔اس لڑکی کو ایک انتہائی بایاب بیماری لاحق ہے۔
16سالہ شیلانی یادیو کو اپنی جلد کو سخت ہونے سے روکنے کے لیے مسلسل نم رکھنا پڑتا ہے۔
شیلانی کا غریب خاندان اس عجیب و غریب بیماری کا علاج نہیں کرا سکتا ہے۔شیلانی کے گھر میں اس کے دادا، دادی، ماں، باپ اور بہن بھائی سمیت آٹھ افراد رہتے ہیں۔

اس کی ماں ایک نرس اور باپ مزدور ہے۔
اس عجیب و غریب بیماری کے باعث شیلانی کو سکول سے بھی نکال دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے اسے Erythroderma یا red man syndrome نام کی بیماری تشخیص تو کی ہے مگر اس کا علاج کوئی بھی نہ کر سکا۔ اس بیماری کے باعث اس کی جلد کھپریلی اور چھلکے دار ہوگئی ہے۔
شیلانی جب سے پیدا ہوئی ہے تب سے اس کی جلد ہر 45 دن بعد جھڑ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ دن ہو یا رات ہر گھنٹے بعد اپنے جسم کو پانی سے بھگوتی ہے، اس کے علاوہ وہ جلد کو خشک ہونے سے روکنے کےلیے ہر تین گھنٹے بعد ایک لوشن بھی لگاتی ہے۔
مایوسی کی شکار اس کی ماں دیوکنور کا کہنا ہے ہم نے بہت سے ڈاکٹروں کو دکھایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، اس بیماری میں زندگی گزرنے سے تو بہتر ہے شیلانی مر جائے۔
شیلانی کا کہنا ہے کہ اسے پڑھنے کا شوق ہے مگر سکول والوں نے اسے نکال دیا۔شیلانی نے بتایا کہ اس کے گھر میں ہر کوئی اس کی وجہ سے پریشان ہے، نہ جانے اس کا کیا قصور ہے، جس کی سزا میں یہ بیماری ملی۔ شیلانی نے درخواست کی کہ اگر آپ میری مدد کر سکتے ہیں تو ضرور کریں۔

Browse Latest Weird News in Urdu