ڈاکٹر کی بنائی ہوئی منفرد چاکلیٹ نے اسے جیل پہنچا دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 فروری 2017 22:31

ڈاکٹر کی بنائی ہوئی منفرد چاکلیٹ نے اسے جیل پہنچا دیا

حیدرآباد ، بھارت کی پولیس نے 35 سالہ نیورولوجسٹ کو اس کی بنائی ہوئی چاکلیٹ سوشل میڈیا پر فروخت کرنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا ہے۔
راچاکونڈا پولیس نے محمد شجاعت علی خان کو 27 جنوری کو اس کے گھر پر چھاپہ مارکر گرفتار کیا۔ ڈاکٹر شجاعت کی بنائی ہوئی چاکلیٹ عام چاکلیٹ نہیں بلکہ میرایجوانا سے بنائی گئی خاص چاکلیٹ ہے ۔پولیس کا موقف ہے کہ ڈاکٹر شجاعت ان چاکلیٹس کو عام مارکیٹ یا سوشل میڈیا پر فروخت نہیں کرسکتا ۔


سپیشل آپریشنز ٹیم کے انسپکٹر کے نرسنگ راؤ نے تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر شجاعت میریجوانا سے بنی چاکلیٹ کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے فروخت کرتا تھا۔اس نے چاکلیٹ کی فروخت کے لیے انسٹاگرام پر دو پیجیز Weedibles.hyd اور Weedibles.India بنائے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

صارفین اس سے انسٹاگرام پر ہی رابطہ کر کے خریداری کرتے تھے۔اس کے بنائے ہوئے 10 چاکلیٹس کے ایک پیکٹ کی قیمت 500 روپے سے 1800 روپے ہے ۔

ڈاکٹر نے اپنے چاکلیٹ کو X، XX ، XXX، 4X، 5X اور 6X کے نام دئیے ہوئے تھے۔ 6X چاکلیٹ میں میریجوانا کی سب سے زیادہ مقدار ہوتی تھی۔
انسٹاگرام پر ڈاکٹر شجاعت کےخریداروں کی تعداد 3000 کے لگ بھگ تھی اور وہ انہیں ڈاک کے ذریعے چاکلیٹ فراہم کرتا تھا۔
پولیس نے چھاپے کےبعد میرایجوانا کے 45 چاکلیٹ اور پیکٹ قبضے میں لے لیے۔ڈاکٹر شجاعت نے ان چاکلیٹ کو بنانے کا طریقہ آن لائن سیکھا تھا جبکہ میریجوانا اسے مقامی منشیات فروش سے مل جاتی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے اس کاروبار سے ڈاکٹر شجاعت کو ماہانہ 40 ہزار سے 60 ہزار کی آمدن ہوتی تھی۔پولیس نے ڈاکٹرشجاعت کے انسٹاگرام پیجز بھی بند کر دئیے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu