ایف ایس سی اور ڈپلومہ کرنے والے بھکاری کی کہانی ، بھکاری کی انگلش نے سب کو حیران کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 فروری 2017 15:36

ایف ایس سی اور ڈپلومہ کرنے والے بھکاری کی کہانی ، بھکاری کی  انگلش نے سب کو حیران کر دیا

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2017ء): سماجی رابطے کے ویب سائٹ فیس بُک پر ایک بھکاری کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔ اس ویڈیو میں بھکاری کوفر فر انگلش میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ جی ہاں! سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر وائرل اس ویڈیو میں بھکاری نے بتایا کہ اس نے ایف ایس سی کرنے کے ساتھ ساتھ 3 ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں۔ بھکاری نے بتایا کہ میں بطور سرکاری ملازم سوشل ریفنڈ اسپیشل ایجوکیشن اپنے فرائض کی انجام دہی کر رہا تھا جہاں سے مجھے زیادہ چھٹیاں کرنے پر معطل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھکاری نے مزید بتایا کہ میری والدہ کو دل کی تکلیف تھی جن کے علاج کے لیے مجھے چھٹیاں لینا پڑتی تھیں اور اس ضمن میں میں نے لوگوں سے پیسے بھی اُدھار لیے اور اب نوکری نہ ہونے کے بعد بھیک مانگنے کے علاوہ میرے پاس کوئی چارہ نہیں ہے ۔ فر فر انگلش بولنے اور اس قدر پڑھے لکھے اس بھکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو گئی ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین جہاں اس بھکاری کی انگلش کی روانی پر اتنا حیران ہیں وہیں کئی صارفین نے اس بھکاری سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوششیں بھی تیز کر دی ہیں تاکہ ان کی مدد کی جائے ۔ تاہم تاحال اس بھکاری سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ اس بھکاری کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Browse Latest Weird News in Urdu