آئس لینڈ کے صدر پائن ایپل پیزا پر پابندی لگانا چاہتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 فروری 2017 23:51

آئس لینڈ کے صدر پائن ایپل پیزا پر پابندی لگانا چاہتے ہیں
آئس لینڈ کے صدر گونی یوہانسن نے پیزا پر انناس یعنی پائن ایپل ٹاپنگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ان کا بس چلے تو وہ اس پر پابندی کا قانون بنا دیں۔
شمالی ائس لینڈ کے ایک ہائی سکول میں جب اس سے پوچھا گیا کہ انہیں پیزا پر انناس کیسا لگتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر وہ اس حوالے سے کچھ قانون سازی کر سکتے تو اس پر پورے ملک پابندی لگا دیتے۔

(جاری ہے)


سکول میں گونی سے بہت سےسوال پوچھے گئے مگر پیزا پر انناس کے بارے میں صدر کے خیالات پر سب سے زیادہ بحث ہوئی۔ یہ بحث اتنی بڑھی کہ اگلے دن صدر کو خود سے ایک بیان جاری کرنا پڑ گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ انہیں انناس پسند ہے مگر پیزا پر پسند نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے پاس لوگوں کو پیزا پر انناس ڈالنے سے روکنے کے لیے کوئی اختیار نہیں ہے اور میں ایسا اختیار نہ ہونے پر خوش بھی ہوں۔ گونی یوہانسن کا کہنا تھا کہ وہ پیزا پر سی فوڈز کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu