کتے کے کاٹنے سے مرنے والا نوجوان آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 فروری 2017 23:51

کتے کے کاٹنے سے مرنے والا نوجوان آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگیا
ایک نوجوان، جس کے رشتے داروں کا خیال تھا کہ وہ مرچکا ہے، آخری رسومات کے دوران ہی زندہ ہوگیا۔
17 سالہ کمار کو کتے کے کاٹنے کے بعد ایک پرائیویٹ ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔ وینٹی لیٹر پر اس کی حالت خراب ہوتی گئی تو  ڈاکٹروں نے اس کی حالت سے مایوس ہو کر لائف سپورٹ ختم کر دی اور کمار کے گھروالوں کو بتایا کہ وہ جلد ہی مر جائے گا۔

(جاری ہے)


ڈاکٹروں کی طرف سے جواب پانے کے بعد کمار کے رشتے دار اسے گھر واپس لے آئے۔
ضلع دھارواڑ، بھارت سے تعلق رکھنے والے کمار کو آخری رسومات کے لیے  لے جایا جا رہا تھا کہ شمشان گھاٹ سے ایک میل پہلے ہی اس نے آنکھیں کھول دی اور تیز تیز سانس لینے لگا۔ لوگوں نے کمار کے ہاتھ پاؤں ہلتے دیکھے تو اسے شمشان کی بجائے دوبارہ ہسپتال لے گئے۔


   



Browse Latest Weird News in Urdu