اوباما کو فرانس کا صدر بنایا جائے۔ نئی پٹیشن دائر

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 مارچ 2017 23:50

اوباما کو فرانس کا صدر بنایا جائے۔ نئی پٹیشن دائر
فرانسیسی نعرے Oui on peut کا ترجمہ ”ہاں، ہم کر سکتے ہیں“ ہے۔ یہ نعرہ اُن لوگوں کا ہے جو بارک اوباما کو فرانس کا صدر بنانا چاہتے ہیں۔
اس حوالے سے ایک آن لائن پٹیشن بھی دائر کی ہے جس پر سائن کرنے والے افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ امید ہے کہ 15 مارچ تک پٹیشن سائن کرنے والوں کی تعداد ایک ملین ہو جائے گی۔
اپریل مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدواروں پر کرپشن کے الزامات کے بعد اس پٹیشن کے آرگنائز نے اس پٹیشن کو  مزاحیہ انداز میں دائر کیا ہے ۔

(جاری ہے)


اس پٹیشن کو شروع کرنے والے آرگنائزر نے خود کو خفیہ رکھا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ وہ کس کو ووٹ دیں، اسی وجہ سے انہوں نے مذاق مذاق میں اس پٹیشن کو شروع کیا اور یہ وائرل ہوگئی۔
اس پٹیشن کے آرگنائزر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس مہم کے لیے 1500  یورو خرچ کر کے 500 پوسٹر چھپوائے ہیں۔ انہوں نے اوباما کی تصویر والی ٹی شرٹ اور چائے کے مگ بھی بنوائے ہیں۔
اگرچہ یہ مہم فرانس میں کافی مشہور ہو رہی ہے مگر اوباما فرانسیسی انتخابات میں کسی طور بھی حصہ نہیں لے سکتے۔ اس کی ایک وجہ تو اُن کا فرانسیسی نہ ہونا اور  دوسری وجہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا حق نہ ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu