ایک درجن سے زائد جانوروں کے ڈاکٹروں نے مادہ کچھوے کے پیٹ سے 915 سکے نکال کر اس کی جان بچائی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 مارچ 2017 23:50

ایک درجن سے زائد جانوروں کے ڈاکٹروں نے مادہ کچھوے کے پیٹ سے 915 سکے نکال  کر اس کی جان بچائی
تھائی لینڈ میں جانوروں کے ڈاکٹروں نے پیگی بنک نامی 25سالہ  مادہ کچھوے کے پیٹ سے 915 سکے نکال لیے ۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ کہ اومسن(جس کے نام مطلب پیگی بنک ہوتا ہے) نامی مادہ کچھوا گزشتہ کئی سالوں سے رہائشی علاقے کے تالاب میں رہائش پزیر ہے۔علاقے کے لوگ  خوش قسمتی کے لیے تالاب میں سکے پھینکتے ہیں، جنہیں اومسن نگل لیتی ہے۔
اومسن کی طبعیت خراب ہوئی تو ڈاکٹروں نے اس کا سی ٹی سکین کیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی سکین سے معلوم ہوا کہ کچھوے کے بیماری کی اصل وجہ پیٹ اور آنتوں میں پھنسے سکے ہیں، جس کی وجہ سے وہ کچھ کھا بھی نہیں سکتی ۔
اومسن کے پیٹ سے سکے نکالنے کے لیے ایک درجن سے زیادہ سرجنوں اور اُن کے معاونین نے 7 گھنٹے طویل آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران اس کے پیٹ سے 915 سکے نکالے گئے جن کا وزن 11 پاؤنڈ بنتا ہے۔
ڈاکٹروں نے کچھووں والے تالاب میں سکے پھینکنے کو جانوروں پر تشدد قرار دیا  ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اومسن کے صحت مند ہونے کے بعد اسے دوسرے محفوظ سنٹر میں منتقل کر دیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu