دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل نائٹ کلب انگلینڈ میں کھل گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 7 مارچ 2017 23:52

دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل نائٹ کلب انگلینڈ میں کھل گیا

انگلینڈ سے تعلق رکھنےو الے دو آدمیوں نے اپنے ٹاؤن میں دنیا کا  سب سے چھوٹا موبائل نائٹ کلب بنا یا ہے۔
”کلب 28“ نامی اس کلب  کا اندراج گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی دنیا کے سب سے چھوٹے موبائل کلب کے طور پر کیا جا چکا ہے۔یہ کلب 6 فٹ 7 انچ اونچا، 3 فٹ چوڑا اور5 فٹ لمبا ہے۔

(جاری ہے)


اس نائٹ کلب میں پروفیشنل کوالٹی ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ دو تہہ ہونے والی میزیں اور ایک ڈانس کے قابل ڈانس فلوربھی ہے۔اس نائٹ کلب میں ایک وقت میں ڈی جے اور 6 دیگر افراد پارٹی کر سکتے ہیں۔
اس نائٹ کلب میں دو ڈی جیز بھی پرفارم کر چکے ہیں، اس نائٹ کلب میں جانے والوں کو فیس دینا پڑتی ہے۔ اسی وجہ سے اس کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu