مفرور مجرم نے اپنے فرار کو سوشل میڈیا پر لائیوسٹریم کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 15 مارچ 2017 23:52

مفرور مجرم نے اپنے فرار کو سوشل میڈیا پر لائیوسٹریم کر دیا
پولیس منشیات کی تلاشی کا سرچ وارنٹ لے کر ٹیکساس کے ایک شخص کے گھر پہنچی تو وہ پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گیا۔ فرار ہوتے ہوئے اس نے پولیس کو گڈبائے کہا اور اپنے فرار کو فیس بک پر لائیو سٹریم کرنا شروع کر دیا۔
پاساڈینا پولیس آفیسر جیسکا رامیریز کا کہناہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا، آج کل ہر کوئی  ہر چیز سوشل میڈیاپر پوسٹ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)


فیس بک سٹریم ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اراسمو ہرنانڈیز پولیس کو گڈ بائے کہتے ہوئے کہتا ہے کہ میں ہمیشہ کے لیے جا رہا ہوں۔مگر 30 منٹ کے تعاقب کے بعد ہی پکڑا جاتا ہے۔ ااراسمو کو پکڑنے کےلیے پولیس  کو فائر سے  اس کی گاڑی کے  ٹائر فلیٹ کرنا پڑے۔
اب اراسمو کو گرفتاری سے مزاحمت کے ایک اور الزام کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کی فیس بک ویڈیو کو عدالت میں اس کے خلاف ثبوت کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu