صرف ایک کوما کی وجہ سے ڈرائیوروں کا گروپ مقدمہ جیت گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 18 مارچ 2017 13:14

صرف ایک کوما کی وجہ سے ڈرائیوروں کا گروپ  مقدمہ جیت گیا

جس طرح ااردو میں ایک نقطے سے محرم مجرم بن جاتا ہے اسی طرح انگریزی میں بھی کوما (,)  بہت سے غضب ڈھا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر Kill him not release him میں اگر مناسب جگہ پر کوما نہ  لگایا جائے تو یہ زندگی اور موت کا مسئلہ بن جائے گا۔جیسے Kill him, not release him اور Kill him not, release him  میں کوما کی جگہ الگ الگ کرنے سے انتہائی مختلف مطلب نکلتے ہیں۔اسی طرح I love my parents, Lady Gaga and Humpty Dumpty سے مطلب بنتا ہے کہ آپ کو اپنے والدین، جو  لیڈی گاگا اور ہمپٹی ڈمپٹی ہیں، سے محبت ہے۔

اس کے برعکس and سے پہلے کوما لگانے سے جیسے I love my parents, Lady Gaga, and Humpty Dumpty کا مطلب ہوتا  ہے کہ آپ کو اپنے والدین، لیڈی گاگا اور ہمپٹی ڈمپٹی سب سے الگ الگ محبت ہے۔
کوما  نے الفاظ کے مطلب میں کچھ ایسا ہی غضب امریکی عدالت میں دائر مقدمے کے دوران ڈھایا۔

(جاری ہے)

میئن، امریکا میں  ڈیلیوری ڈرائیوروں کے ایک گروپ نے اوور ٹائم کے حوالے سے  آکہرسٹ ڈیری کے خلاف مقدمہ کیا ہوا تھا۔


ڈیری کمپنی نے اوور ٹائم پالیسی کو اس طرح بیان کیا ہوا تھا۔
The canning, processing, preserving, freezing, drying, marketing, storing, packing for shipment or distribution of:
(1) Agricultural produce;
(2) Meat and fish products; and
(3) Perishable foods.
یہاں کمپنی نے غلطی سے    پہلی لائن میں orسےپہلے کوما نہیں لگایااور یہی مقدمے میں اس کے ہارنے کا سبب بنا۔ڈرائیوروں کا موقف تھا کہ یہاں  packing for shipment اور or distributionکے بیچ کوما نہیں ہےڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ پیکنگ الگ سرگرمی ہے اور ڈرائیور صرف ڈسٹری بیوٹ کرتے ہیں ، اس لیے وہ اوور ٹائم کے حقدار ہیں۔
اس سے پہلے ڈسٹرکٹ جج ڈیری کے حق میں فیصلہ دے چکا تھے  جبکہ اب فرسٹ سرکٹ کورٹ آف اپیلز میں فیصلہ ڈرائیوروں کے حق میں آیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu