خاتون نیوز کاسٹر کو اپنے شوہر کی حادثاتی موت کی خبر بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کرنا پڑ گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 اپریل 2017 22:00

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اپریل2017ء) خاتون نیوز کاسٹر کو اپنے شوہر کی حادثاتی موت کی خبر بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کرنا پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک نجی ٹی وی چینل کی نیوز کاسٹر کو ٹی وی پر براہ راست بلیٹن کے دوران افسوسناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

دوران بلیٹن انہیں ایک ٹریفک حادثے کی بریکنگ نیوز موصول ہوئی۔ تفصیلات سامنے آنے پر انہیں معلوم ہوا کہ اس حادثے میں ان کے شوہر کا بھی انتقال ہوگیا ہے۔ تاہم انہوں نے کمال ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل کیساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کو انجام دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu