13 سالہ لڑکے نے لائیو سٹریم میں حادثاتی طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 اپریل 2017 23:19

13 سالہ لڑکے نے لائیو سٹریم میں حادثاتی طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا

ایک 13 سالہ لڑکے نے انسٹا گرام پرلائیو سٹریم کے دوران خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ ملاکی ہمفل انٹلانٹا، جارجیا میں اپنے گھر  میں اپنے کمرے میں موجود تھا کہ اس کی ماں اور بہن  نے  اس کے گرنےکی آواز سنی۔ وہ اس کے کمرے میں دروازہ توڑکر  اندر آئے تو وہ فرش پر گرا پڑا تھا۔ انہوں نے ہی لائیو سٹریم بند کی۔ملاکی کی ماں شانیکوا کا کہنا ہے کہ وہ  زمین پر پڑے اپنے زخمی بیٹے کو کبھی نہیں بھول سکتی۔

(جاری ہے)


ملاکی کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ  اپنے کسی دوست کی گن گھر لے آیا تھا اور لائیو سٹریم پر اس سے کھیل رہا تھا۔ لائیو سٹریم پر جس وقت ملاکی کو گولی لگی اسی وقت اس کے 50 سے زیادہ دوست بھاگتے ہوئے اس کے گھر آ گئے تھے۔ جس وقت ملاکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ،یہ سب دوست وہاں پر موجود تھے۔ ہسپتال جا کر ملاکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ملاکی کی ماں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اپنے بچوں کی انٹرنیٹ کی سرگرمیوں پر نظر رکھا کریں.

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu