Shikasta Bartanon Se Karen Kitchen Ki Araish - Article No. 3385

Shikasta Bartanon Se Karen Kitchen Ki Araish

شکستہ برتنوں سے کریں کچن کی آرائش - تحریر نمبر 3385

ایسے ٹی کیس اور پلیٹ کو گھریلو آرائش کے لئے استعمال کرے جن سے گھر کی رونق میں اضافہ ہو

منگل 29 اپریل 2025

روحی غفار
آجکل ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر خواتین کا گھریلو سامان سے لگاوٴ بڑھتا جا رہا ہے۔وہ ٹوٹی ہوئی اور پرانی اشیاء میں دلچسپی لے رہی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اب وہ کچن میں رکھے پرانے کپ یہ کہہ کر ضائع نہیں کرتیں کہ ان میں سے کسی کا ایک آدھ کونہ ٹوٹ گیا ہے یا پلیٹ ٹوٹ گئی تو کپ بیکار ہو گیا ہے یا سیٹ کے دو کپ رہ گئے، باقی سب ٹوٹ گئے۔
کیونکہ اس طرح خاتون خانہ کے دل سے ایک ہوک سی اٹھتی ہے، وہ آہ بھر کر اپنے شاندار اور دیدہ زیب ٹی سیٹ کو دیکھتی رہ جاتی ہیں مگر اب نہیں۔اب وہ کوشش کرتی ہے کہ ہر ایسے ٹی کیس اور پلیٹ کو گھریلو آرائش کے لئے استعمال کرے جن سے گھر کی رونق میں اضافہ ہو۔یہ سب آپ بھی کر سکتی ہیں۔مگر کیسے اور کیونکر؟ آئیں سیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)


ٹی کپ کینڈلز:
خوشبودار موم بتیاں گھریلو آرائش کے جمالیاتی پہلو کو نمایاں کرتی ہیں۔

یہ آپ کے حسن نظر کی اور بھی عکاسی کریں گی جب آپ پورے ٹی سیٹ سے ایک یا دو باقی رہ جانے والے ٹی کیس میں خوشبودار موم ڈال کر اپنے کچن میں مختلف رنگوں کی چھوٹی موم بتیاں روشن کریں گی۔اس تیار شدہ کیس کو آپ کسی عزیز ہستی کو تحفتاً بھی دے سکتی ہیں بجائے بازار میں یکساں سے کینڈل اسٹینڈ لینے کے آپ خود تحفہ تیار کیجئے اور اپنے خلوص و چاہت کا اظہار یوں بھی کیا جا سکتا ہے۔

پرانے برتنوں سے بنائیں گملے:
اگر آپ اپنے گھر میں پودے اُگانا چاہتے ہیں مگر آپ کے پاس جگہ یا گملا نہیں ہے تو پریشان نہ ہوں۔آپ اپنے گھر ٹوٹے برتنوں میں مٹی ڈال کر انھیں ایک خوبصورت گملے میں تبدیل کر سکتے ہیں اور ان میں اپنی پسند کے پھولوں والے پودے بھی لگا سکتے ہیں اس طرح گھر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا اور برتن بھی ضائع نہیں ہو گا۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Shikasta Bartanon Se Karen Kitchen Ki Araish" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.