Totkay - Article No. 3277

ٹوٹکے - تحریر نمبر 3277
گھر کے سامان کو دیر تک محفوظ اور استعمال کریں
ہفتہ 1 جون 2024
سبز مرچ کو فریج میں رکھنے سے پہلے دھو کر اس کی اوپر کی ڈنڈی اتار دیں، اس طرح مرچیں کافی دیر کیلئے تازہ رہتی ہیں۔
سبز دھنیے کو اچھی طرح دھونے کے بعد ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر فریج میں رکھنے سے کافی دیر تک فریش رہے گا۔
ٹماٹر کے قتلے گھی، مکھن یا تیل میں تلنے سے اپنی خوشبو اور ذائقہ کھو دیتے ہیں، اگر خوشبو اور ذائقہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ان کو چربی میں تلنے سے ان کی خوشبو اور ذائقہ برقرار رہے گا۔
دہی بڑوں کو نرم بنانے کیلئے پسی ہوئی دال میں دو چائے کے چمچ دہی ڈال دیں۔اس دال کے بنے ہوئے بڑے نہایت نرم اور مزیدار ہوں گے۔
قیمے کی روٹی کو فریز کرنے کے لئے فریزر میں رکھنے سے پہلے میدہ چھڑک کر بٹر پیپر پر رکھیں تاکہ وہ چپکیں نہیں، ایک منٹ تک توے پر الٹ پلٹ کر کے فریز کر دیں تو بیس، پچیس دن تک خراب نہیں ہو گی۔
(جاری ہے)
اگر مرچ تیز ہو جائے تو ایک پیاز براؤن کر کے اخبار پر پھیلا دیں، تھوڑی دیر میں خستہ ہو جائے تو ہاتھ سے کچل کر سالن میں ڈال دیں اور ایک لیموں کا رس ڈال دیں مرچ کم ہو جائے گی۔
اگر سالن بنانے کے بعد شوربے، قورمے یا سبزی کے اوپر گھی یا تیل نہ آ رہا ہو آدھا چمچ اس میں قصوری میتھی شامل کر دیں، چند سیکنڈ کے اندر تیل یا گھی اوپر آ جائے گا۔
اگر پنیر رکھے رکھے سخت ہو گئی ہو تو ایک ململ کے کپڑے کو سرکے میں بھگوئیں اور پنیر کو اس میں لپیٹ کر رکھ دینے سے یہ نرم ہو جائے گی۔
گوبھی اور بند گوبھی کے رنگ کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے پکاتے وقت ایک چائے کا چمچ دودھ ڈال دیں۔
مرچیں کاٹنے کے بعد ہاتھوں کو جلن سے بچانے کیلئے ہاتھوں کو ٹھنڈے دودھ میں ڈبو دینے سے جلن ختم ہو جائے گی۔
جتنے پیاز استعمال کرنے ہوں ان کو رات کو پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر اچھی طرح تھیلی بند کر کے فریج میں رکھ دیں، انہیں کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی نہیں بہے گا۔
Browse More Gharelu Totkay

بے رونق و بے جان جلد کو بخشیں تر و تازگی
Be Ronaq O Be Jaan Jild Ko Bakhshain Tar O Tazgi

عید کے بعد فریج کی صفائی ہے بہت ضروری
Eid Ke Baad Fridge Ki Safai Hai Bahut Zaroori

اپنے ہاتھوں پیروں کی حفاظت خود کریں
Apne Hathon Pairon Ki Hifazat Khud Karen

کینو کے چھلکے بے کار نہیں
Kinnow Ke Chilke Bekar Nahi

بالوں کی خوبصورتی اور چمک کے لئے مفید ٹوٹکے
Balon Ki Khubsurti Aur Chamak Ke Liye Mufeed Totke

ٹوٹکے
Totkay

الماری کی صفائی آسان نہیں تو مشکل بھی نہیں
Almari Ki Safai Aasan Nahi To Mushkil Bhi Nahi

موسمِ سرما کے امراض کا گھریلو علاج
Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj

بالوں کی حفاظت کے لئے مفید ٹوٹکے
Balon Ki Hifazat Ke Liye Mufeed Totkay

کارپٹ صاف تو گھر صاف
Carpet Saaf To Ghar Saaf

کچن بھی بیوٹی بکس بھی
Kitchen Bhi Beauty Box Bhi

ٹوٹکے
Totkay