بند کریں
پکوان تمام ترا کیبچائینز کھانےبین کرڈ اور جھینگے
بین کرڈ اور جھینگے
اجزاء: سوفٹ بین کرڈ 500گرام جھینگوں کے تازہ انڈے دس گرام انڈے کی سفیدی دو عدد انڈوں کی ایم ایس جی دو گرام سرکہ دس ملی لیٹر سٹاک 150ملی لیٹر جھینگوں کا گوشت 150گرام جھینگے کا مغز پچاس گرام پیاز کے ٹکڑے 0.5گرام نمک چار گرام سوئی سوس 15ملی لیٹر ویجی ٹیبل آئل 500گرام(100گرام صرف کر یں۔ پانی میں تحلیل کا رن سٹارچ 75گرام ترکیب تیاری: جھینگوں کے گوشت کو بہتے پانی کے نیچے دھوئیں اور کچن پیپر سے خشک کر لیں۔ مکس کرنے والے پیالے میں جھینگوں کے گوشت ، ایم ایس جی ، نمک، انڈے کی سفیدی ، اور کارن سٹارچ مکسچر کو آپس میں ملا دیں اچھی طرح مکس کر یں۔ بین کرڈ کی لمبی کر نیں بنائیں۔ اور گرم پانی میں بھگو دیں۔ پانی نچوڑ دیں۔ جھینگے کے انڈے پانی میں ڈال کر نکال لیں۔ پکانے کی ترکیب: ووک کو تیز آگ پر رکھیں۔ ویجی ٹیبل آئل گرم کر یں۔ جھینگوں کا گوشت شامل کر دیں۔ ویجی ٹیبل آئل زیادہ گرم نہیں ہونا چاہیے۔ سٹر کر یں جب تک یہ الگ الگ ٹکڑوں میں تقسیم نہ ہو جائے۔ جب گوشت نرم ہو چکے آگ سے ہٹا لیں اور آئل نچوڑ دیں فرائی پین 50ملی لیٹر آئل ڈال کر تیز آگ پر رکھیں۔ پیاز اور جھینگے کے انڈے ڈال کر سٹر فرائی کر یں۔ جب جھینگوں کے انڈے ڈال کر سٹر فرائی کر یں ۔ جب جھینگوں کے انڈے لال ہو جائیں سرکہ شامل کر دیں سٹاک سالٹ ، ہوئی سوس اور ایم ایس جی بھی ڈال دیں۔ جب بین کر ڈ جھینگے کا مغز اور فرائی کیا ہوا جھینگے کا گوشت شامل کر دیں۔ اس کو ایک منٹ تک سٹر کریں۔ کارن سٹارچ مکسچر اور سیسم آئل شامل کر دیں۔ ڈش میں ڈال کر پیش کر یں۔

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان